اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مولانا فضل الرحمان گرفتار ہیں نہ نظر بند، سی سی پی او لاہور کا ہائیکورٹ میں جواب

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(ویب ڈیسک) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور نے لاہور ہائیکورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نہ گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی وہ پولیس کو مطلوب ہیں، جبکہ انہیں گھر میں نظر بند بھی نہیں کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مولانا فضل الرحمان کی مبینہ گھر میں نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی ضیا باجوہ  نے جے یو آئی (ف) کے وکیل ابرار حسین کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے گزشتہ روز سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور کی جانب سے سرکاری وکیل فرخ لودھی نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا، جس میں کہا گیا کہ پولیس  نے مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کیا، وہ پولیس کو مطلوب نہیں اور نہ ہی انہیں ہاؤس اریسٹ کیا گیا ہے۔

سرکاری وکیل  نے عدالت کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز کسی کی تعزیت کیلئے گھر سے باہر گئے تھے، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ تعزیت کیلئے جانے کا کیا ثبوت موجود ہے؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ پولیس کے پاس مولانا فضل الرحمان کی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو مولانا فضل الرحمان  نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ریاستی حصار میں ہیں اور لاہور کے تمام راستے بند ہونے کے باعث لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا سے براہ راست خطاب نہیں کر سکیں گے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے انتظامیہ کا کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہیں کسی تھریٹ الرٹ سے آگاہ کیا گیا ہے، انہوں  نے مبینہ محاصرے کے حوالے سے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے