اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری سکولوں میں جماعت نہم اور دہم کے موک امتحانات کرانے کا فیصلہ

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں جماعت نہم اور دہم کے طلبہ کیلئے تین جامع موک امتحانات منعقد کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن وسیمہ عمر کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سرکاری سکولوں میں موک امتحانات مکمل نصاب کے مطابق لئے جائیں گے تاکہ طلبہ کو سالانہ بورڈ امتحانات کی بہتر تیاری کا موقع فراہم کیا جا سکے، موک امتحانات دسمبر 2026، جنوری 2027 اور فروری 2027 میں ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز اضلاع کو معیاری ماڈل پیپرز اور مارکنگ سکیمیں فراہم کریں گے، موک امتحانات کی شفاف مارکنگ یقینی بنانے اور نتائج کی بنیاد پر طلبہ کی تعلیمی کمزوریوں کی نشاندہی کرکے ان کے ازالے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں بورڈ امتحانات میں کم نتائج دینے والے سکولوں پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ طلبہ کی امتحانی تیاری کیلئے ڈیجیٹل آئٹم بینک فراہم کیا جائے گا، یہ سہولت پیکٹا کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز میں سوالیہ پرچوں کی ساخت اور نمبروں کی تقسیم یکساں بنانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، مجوزہ فریم ورک کے تحت بورڈ امتحانات کے سوالیہ پرچوں میں 50 فیصد آسان، 30 فیصد درمیانے اور 20 فیصد مشکل سوالات شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے ان اقدامات کا مقصد طلبہ کی تعلیمی استعداد بہتر بنانا، امتحانی نظام میں یکسانیت پیدا کرنا اور سالانہ بورڈ امتحانات میں بہتر نتائج کے حصول کیلئے تیاری کو مؤثر بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے