اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ، گاڑیاں تھانوں میں بند کرنے کا حکم

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کم عمر ڈرائیورز کی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور رکشے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

سی ٹی او نے شہر بھر میں خصوصی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سال سے کم عمر ڈرائیور پکڑے جانے پر متعلقہ گاڑی تھانے میں بند کردی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیور کی گاڑی والدین کی جانب سے شورٹی بانڈ جمع کروانے پر ہی چھوڑی جائے گی، جبکہ کم عمر ڈرائیور اور گاڑی کے مالک کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق دوبارہ کم عمر ڈرائیونگ کرتے پکڑے جانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

سی ٹی او نے مزید بتایا کہ رواں سال ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز کے 23 ہزار 440 چالان کیے، جبکہ 16 سے 18 سال کی عمر کے 12 ہزار 219 نوجوانوں کو جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے