اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(لاہور نیوز) ملکی سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کل ہنگامی طور پر لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے دو روزہ دورہ لاہور کے دوران کل شام پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کریں گے۔

ایوانِ صدر کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، سیاسی حلقوں کی جانب سے آصف علی زرداری کے اس دورے کو موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت خاص طور پر اس اہم ملاقات کیلئے لاہور آ رہے ہیں، جبکہ ہفتے کی دوپہر ان کی ایک اور اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایوانِ صدر کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا یہ مجوزہ دو روزہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے