اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا قتل کیس میں عمر قید کے دو ملزمان کو بری کرنے کا حکم

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے دو ملزمان قیصر اور شمشیر احمد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، جبکہ مقدمے کے شواہد میں موجود تضادات اور قانونی خامیاں سزا برقرار رکھنے کیلئے کافی نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے ملزمان کی جانب سے دائر کریمنل اپیل پر فیصلہ سنایا، دونوں ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج کروڑ لعل عیسن، ضلع لیہ نے 2019 میں محمد اسلم  کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ وقوعے کے بعد ایف آئی آر کے اندراج میں غیر واضح تاخیر ہوئی، جبکہ مدعی کی جانب سے پولیس کو 15 پر اطلاع دینے کا دعویٰ بھی ریکارڈ سے ثابت نہیں ہو سکا، مقدمے کے اندراج میں تاخیر اور اس حوالے سے شواہد کی عدم وضاحت نے استغاثہ کے مؤقف کو مشکوک بنا دیا۔

فیصلے کے مطابق مدعی نے مقتول کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی، خریداری کا سامان اور اپنے خون آلود کپڑے تفتیشی افسر کے حوالے نہیں کیے، حالانکہ یہ اشیاء وقوعے کے وقت مدعی کی موجودگی اور مقدمے کے دیگر حقائق کی تصدیق کیلئے اہم شواہد ثابت ہو سکتی تھیں۔

عدالت نے پوسٹ مارٹم میں پانچ گھنٹے سے زائد تاخیر، عینی شاہدین کے بیانات میں تضادات اور اسلحے کی برآمدگی سے متعلق شواہد کا بھی جائزہ لیا، فیصلے میں قرار دیا گیا کہ فرانزک سائنس ایجنسی کی مثبت رپورٹ بذاتِ خود سزا برقرار رکھنے کیلئے کافی نہیں، خصوصاً جب عینی شہادت قابلِ اعتماد نہ رہے اور مقدمے کے دیگر شواہد بھی شکوک پیدا کریں۔

عدالت نے سابقہ دشمنی اور جائیداد کے تنازع کو بھی دو دھاری تلوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوامل ایک طرف قتل کا محرک بن سکتے ہیں، تاہم دوسری جانب ملزمان کو جھوٹا ملوث کیے جانے کے امکان کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس غلام سرور نہنگ نے قرار دیا کہ فوجداری مقدمات میں ملزم کے خلاف جرم شک سے بالاتر ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، ملزم کو شک کا فائدہ دینے کیلئے متعدد شکوک کا ہونا ضروری نہیں بلکہ ایک معقول شک بھی بریت کی بنیاد بن سکتا ہے، جب استغاثہ کی شہادت میں ایسے تضادات اور خامیاں موجود ہوں جو جرم ثابت ہونے کے حوالے سے معقول شک پیدا کریں تو ملزم کو سزا دینا قانونی طور پر درست نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے دونوں ملزمان قیصر اور شمشیر احمد کی عمر قید کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ سزا میں اضافے کیلئے مدعی کی جانب سے دائر کریمنل ریویژن بھی خارج کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے