اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے پارلیمانی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کی ملاقات ہوئی جس میں پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اور اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وفد کا پنجاب اسمبلی آمد پر پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بنگلہ دیشی سپیکر اور پارلیمانی وفد کی آمد پاکستان اور بنگلہ دیش کے پارلیمانی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ رشتوں میں منسلک ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کیلئے پارلیمانی روابط اہم بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلوں اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون میں اضافے سے باہمی افہام و تفہیم اور اشتراک کو فروغ ملے گا، مضبوط ادارہ جاتی روابط دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے بنگلہ دیشی وفد کو پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی نظام، قانون سازی کے مراحل اور پارلیمانی امور کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔

بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ ان کیلئے باعثِ اعزاز ہے، انہوں نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔

حافظ الدین احمد بیر بکرم نے پاکستان سے وابستہ اپنی خوشگوار یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام اور پارلیمانوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کیلئے پارلیمانی روابط کا فروغ ناگزیر ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کی قیادت اور عوام دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہاں ہیں، ملاقات کے دوران سپیکر ملک محمد احمد خان نے بنگلہ دیشی سپیکر کو یادگاری تحائف پیش کیے اور انہیں پنجاب اسمبلی کے دونوں ایوانوں کا دورہ بھی کرایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے