25 Nov 2026
(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف پارک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ کیری ڈبے کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 22 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ نوجوان کی شناخت اور حادثے کے دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
