اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پنجاب یوتھ گیمز کیلئے 45 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ، سپورٹس بورڈ اور لاہور قلندرز میں معاہدہ

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو گئے۔

معاہدے کے تحت لاہور قلندرز کے ٹرینرز پنجاب یوتھ گیمز سے سامنے آنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کریں گے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ آج پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ایک بڑا دن ہے، صوبے میں دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے شروع ہونے جا رہے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کیلئے 45 لاکھ نوجوانوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب یوتھ گیمز میں رجسٹریشن نے 2014 کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، کرکٹ کے مقابلوں کیلئے 11 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، جبکہ فٹبال میں بھی لاکھوں نوجوانوں نے حصہ لینے کیلئے اندراج کرایا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے ٹرینرز یوتھ گیمز سے سامنے آنے والے کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے، جس سے پنجاب کے بچوں اور نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی کوچنگ اور اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے، لاہور قلندرز کے تعاون سے پنجاب میں کرکٹ اور فٹبال کو مزید فروغ ملے گا، جبکہ نوجوانوں میں چھپے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور نکھارنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے کھیلوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے کام کرے گی، پنجاب کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

عاطف رانا نے بتایا کہ لاہور قلندرز گزشتہ 11 سال کے دوران 9 لاکھ سے زائد بچوں کے ٹرائلز کر چکی ہے، پنجاب حکومت کے اشتراک سے نچلی سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کی تلاش اور کھلاڑیوں کی تربیت کا عمل مزید مؤثر ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے