اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گارڈن ٹاؤن: دو بہنوں سمیت 3 افراد کو قتل کرنے والے ملزم نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) گارڈن ٹاؤن میں دو بہنوں سمیت 3 افراد کو قتل کرنے والے ملزم نے اوکاڑہ میں زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم جاوید واردات کے بعد فرار ہوکر اوکاڑہ کے علاقے گوگیرہ میں روپوش ہوگیا تھا۔

لاہور پولیس اس کی گرفتاری کے لیے گوگیرہ پہنچی، تاہم ملزم ہاتھ نہ آسکا۔ بعدازاں ملزم عبدالستار کالونی گوگیرہ سے زہریلی گولیاں کھانے کے بعد خود تھانے پہنچ گیا اور پولیس کو بتایا کہ اس نے لاہور میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم جاوید تین روز قبل اپنے بھائی سرور کے ہمراہ لاہور میں اپنے چچا ظہور احمد کے گھر گیا تھا۔

اس دوران اس نے چچا سے ادھار رقم کا مطالبہ کیا، جس پر ظہور احمد دونوں بھتیجوں کو اپنے گھر گارڈن ٹاؤن لے آئے۔ وہاں اچانک جاوید نے اپنی کزنز لائبہ، آسیہ اور عرفان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ ظہور احمد کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک سال قبل ان کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، انکار پر وہ ناراض تھا۔ پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے