24 Nov 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 245 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 303 افراد زخمی ہوئے۔89 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 214 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
