اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، فریقین سے جواب طلب

12 Nov 2026
12 Nov 2026

(لاہور نیوز) بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے مرکزی کیس میں فریق بننے کیلئے مقامی وکیل کی جانب سے دائر متفرق درخواست مسترد کرتے ہوئے مرکزی درخواست پر سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے آٹھویں جماعت کی طالبہ علایا سلیم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل شیزہ قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار کی وکیل کے حوالے سے ریمارکس دیئے کہ وہ بہت اچھے طریقے سے کیس لے کر چل رہی ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے، لہٰذا 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے