اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، ٹولنٹن مارکیٹ سے 1150 کلو بیمار مرغیاں برآمد

12 Nov 2026
12 Nov 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے حکم پر شہر بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے فوڈ پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں  نے مختلف کارروائیوں کے دوران 1150 کلو بیمار مرغیاں برآمد کرکے تلف کر دیں، جبکہ ماڈل ٹاؤن میں معروف واٹر پلانٹ کو پانی کا سیمپل فیل ہونے پر بند کر دیا گیا، لاہور بھر میں 68 فوڈ پوائنٹس، واٹر پلانٹس، میٹ شاپس، ٹولنٹن مارکیٹ اور فوڈ سپلائرز کی چیکنگ کی۔

ترجمان کے مطابق فوڈ پوائنٹس کی انسپیکشن کے دوران ایک من سے زائد ممنوعہ رنگ، نمک اور چیز تلف کر دی گئی، جبکہ ناقص انتظامات پر 21 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے مطابق علی الصبح ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائرز کی خصوصی چیکنگ کی گئی، جہاں سے 1150 کلو بیمار مرغیاں برآمد ہوئیں، انہوں نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن میں معروف واٹر پلانٹ کا پانی پینے کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث بند کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ اور مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے