اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ قانونی حق نہیں بن سکتا، لاہور ہائیکورٹ نے اپیل خارج کر دی

11 Nov 2026
11 Nov 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے پاکپتن میں 76 کنال سرکاری اراضی کی سکیم تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ناجائز قابض مسعود احمد کی اپیل مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل دو رکنی بینچ  نے مسعود احمد کی اپیل پر چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ جسٹس مزمل اختر شبیر  نے تحریر کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ حکومت کو اپنی ملکیتی زمین کے استعمال اور اس کی تقسیم کے طریقہ کار میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے، جبکہ ناجائز قابض شخص حکومت کے اس اختیار کو چیلنج کرنے کا قانونی جواز نہیں رکھتا۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کسی سابقہ عدالتی حکم میں دی گئی عارضی آبزرویشنز سے کسی شخص کے حق میں مستقل قانونی حق پیدا نہیں ہوتا، سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے کی بنیاد پر زمین کے استعمال یا تقسیم کے طریقہ کار پر اعتراض نہیں اٹھایا جا سکتا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ درست تھا، جس میں حکومت کی جانب سے پاکپتن کی 76 کنال سرکاری اراضی کی سکیم تبدیل کرنے کے اقدام کو برقرار رکھا گیا تھا۔

عدالت نے واضح کیا کہ مذکورہ سرکاری اراضی اب لمبرداری سکیم کے تحت تقسیم کی جائے گی، دو رکنی بینچ  نے مسعود احمد کی اپیل خارج کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا اور قرار دیا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کسی قانونی حق یا ملکیتی دعوے کی بنیاد نہیں بن سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے