اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

12 Nov 2026
12 Nov 2026

(لاہور نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

عمان کے الامیرات کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں بنگلادیش نے گروپ اے کی ناقابل شکست اور دفاعی چیمپئن پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی باؤلرز نے ابتدا سے ہی بنگلادیشی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا اور رضوان اللہ نے صرف 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے مخالف ٹیم کو بڑا سکور بنانے سے روک دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے اوپنر عبداللہ الموہی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ رقیب الحسین 26 اور الرفی 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رضوان اللہ کے علاوہ محمد صیام نے 2 جبکہ علی رضا، حسنین عباس ڈار اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 139 رنز کا ہدف 21.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، عثمان خان 64 اور عبدالقادر 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حیام خان 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، ایونٹ کا فائنل 14 نومبر بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے