اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بادامی باغ: گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار

12 Nov 2026
12 Nov 2026

(لاہور نیوز) بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر موبائل فون چوری کرنے اور شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے تین رکنی متحرک گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل، موبائل فونز، نقدی اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان دن کی روشنی میں دیدہ دلیری سے گھروں میں داخل ہو کر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان گھروں کے دروازے کھلے دیکھ کر اندر داخل ہوتے اور موبائل فون اٹھا کر فرار ہو جاتے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو گھروں میں جھانکتے اور اندر داخل ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سنیچنگ کی وارداتیں کرتے تھے، جبکہ دورانِ واردات اسلحہ استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ایس ایچ او بادامی باغ افتخار عالم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ، شیراز عرف سجو اور زمان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے