اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

12 Nov 2026
12 Nov 2026

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو رہائی کے آرڈر جیل حکام کو موصول ہونے کے بعد رہا کیا گیا، دونوں بہنیں 3 ایم پی او کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں بند تھی۔

جیل حکام کے مطابق عمران خان کی تیسری بہن علیمہ خان کو تاحال جیل سے رہا نہیں کیا گیا، ان کی رہائی کے احکامات جیل حکام کو موصول نہیں ہوئے۔

تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ اور احتجاج کے پیشِ نظر عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 3 ایم پی او قانون کے تحت 30 روز کیلئے نظربند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی رہائی تقریباً 50 روز کی نظربندی کے بعد 12 نومبر 2026ء کو عمل میں آئی، جیل سے رہائی کے بعد دونوں بہنوں کو نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے سپرد کیا گیا۔

عمران خان کی رہائی کیلئے پارٹی کی جانب سے مختلف سطحوں پر کوششیں کی جا رہی تھیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی بہنوں کی حراست اور اس میں توسیع کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی تھی اور پنجاب محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے