اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: اغوا کے درج مقدمات میں سے 82 فیصد منسوخ کر دیئے گئے

10 Nov 2026
10 Nov 2026

(لاہور نیوز) خواتین اور بچوں سے زیادتی جیسے سنگین الزامات کو مبینہ طور پر ذاتی مفادات کے حصول کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خواتین اور بچوں سے زیادتی جیسے سنگین الزامات کو مبینہ طور پر ذاتی مفادات کے حصول کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال جنوری سے اکتوبر تک اغوا، زیادتی اور گینگ ریپ کے متعدد مقدمات تفتیش اور فرانزک رپورٹس کی روشنی میں خارج کیے گئے۔

پولیس اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں اغوا کے درج مقدمات میں سے 82 فیصد منسوخ کیے گئے جبکہ خواتین سے زیادتی کے مقدمات میں سے 42 فیصد خارج ہوئے۔

اسی طرح گینگ ریپ کے درج مقدمات میں سے 34 فیصد جبکہ بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں سے 33 فیصد تفتیش کے بعد خارج کیے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مذکورہ مقدمات فرانزک رپورٹس اور تفتیش کے دوران الزامات ثابت نہ ہونے پر خارج کیے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق سنگین نوعیت کے مقدمات کے اندراج اور بعد ازاں ان کے اخراج کا معاملہ توجہ طلب ہے تاہم مقدمات کے اخراج کو ہر صورت میں دانستہ جھوٹا الزام قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے