اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹ منصوبہ، 16 نومبر کو حتمی بحث طلب

10 Nov 2026
10 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جلو پارک کے قریب کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹ منصوبے کے خلاف دائر درخواست پر وکلا کو 16 نومبر کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔

جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ نے شہری اعجاز انور کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے جواب الجواب بھی جمع کرا دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کو کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹ منصوبہ شروع کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں تھا، کینال ہیریٹیج ایکٹ کے تحت نہر پر کسی قسم کی تعمیرات نہیں کی جا سکتیں۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق منصوبے پر 56 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ فلوٹنگ ریسٹورنٹ کی تعمیر کیلئے نہر کے کنارے درخت بھی کاٹے جا رہے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فلوٹنگ ریسٹورنٹ منصوبے کا تعمیراتی کام فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں، عدالت نے فریقین کے وکلا کو 16 نومبر کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے