08 Nov 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلفعلاقوں میں 254 حادثات پیش آئے جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3210 افراد زخمی ہو گئے۔
ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 310 زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 123 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 187 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
