09 Nov 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 254 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 321 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 127 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 194 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
