اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خاتون کو بلیک میل کرکے 30 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزمان گرفتار

09 Nov 2026
09 Nov 2026

(لاہور نیوز) سائبر کرائم کے خلاف این سی سی آئی اے لاہور زون کی بڑی کارروائی، خاتون کو نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے 30 لاکھ روپے ہتھیانے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان کے مطابق این سی سی آئی اے ٹیم نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم حسنات عمران اور اس کے ساتھی عدیل ریاض کو گرفتار کیا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان کو بلیک میل کرتے رہے اور مختلف اوقات میں جاز کیش، ایزی پیسہ اور بینک ٹرانسفر کے ذریعے بھاری رقوم وصول کرتے رہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چار موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، جن میں موجود قابل اعتراض ویڈیوز، واٹس ایپ چیٹس اور دیگر اہم ڈیجیٹل شواہد بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر نے کہا کہ خواتین کی عزت اور تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے، بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہوں نے واضح کیا کہ سائبر کرائمز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے