10 Nov 2026
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی لاہور کے پانچ اضلاع کے نئے امراء کو مقرر کر دیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری نے پانچ اضلاع کے امراء مقرر کئے ہیں۔
علی ارتضیٰ حسنی امیر ضلع غربی لاہور مقرر ہو گئے، وقاص احمد بٹ امیر ضلع جنوبی لاہور مقرر کیے گئے ہیں۔
سید برہان حسین امیر ضلع وسطی لاہور مقرر ہوئے، ڈاکٹر محمود احمد امیر ضلع شرقی لاہور مقرر کیے گئے جبکہ چوہدری محمد اسلم امیر ضلع شمالی لاہور مقرر ہوئے ہیں۔
پانچوں امراء اضلاع کی تقرریاں یکم نومبر 2026ء سے 31 اکتوبر 2028ء تک کے لیے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری نے نومنتخب امراء اضلاع کو مبارکباد دی اور کہا کہ نئی تقرریوں سے لاہور میں جماعت اسلامی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی۔
