09 Nov 2026
(لاہور نیوز) رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران قتل کے 239 مقدمات درج ہوئے، اقدام قتل کی 448 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 61 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن میں 51 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں قتل کے 50 مقدمات درج ہوئے۔
سٹی ڈویژن میں 35، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 32 افراد قتل جبکہ سول لائنز ڈویژن میں رواں سال قتل کی 10 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
اسی طرح اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 120 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا جبکہ سٹی ڈویژن میں رواں سال اقدام قتل کے 89 مقدمات کا اندراج ہوا۔
صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 79، 79 مقدمات درج ہوئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 55، سول لائنز ڈویژن میں اقدام قتل کے 26 واقعات رپورٹ ہوئے۔
