اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پنڈی ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل بھی کم روشنی کے باعث جلد ختم

10 Nov 2026
10 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بھی کم روشنی کے باعث جلد ختم کر دیا گیا، کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے۔

کامیندو مینڈس 40 اور دھننجایا ڈی سلوا 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ دنیش چندیمل ایک اور پاسندو سوریابندارا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسرے روز کے کھیل میں کھانے کے وقفے کے فوری بعد سعود شکیل 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، رضا اللہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابراعظم نے 50 رنز بنائے، اذان اویس نے 30، سلمان علی آغا نے 16 رنز سکور کئے۔

سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو اور مدوشاندا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لہرو کمارا، میلان رتھنایاکا سمیت سونال کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے