اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

10 Nov 2026
10 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی اور سموگ کے تدارک کیلئے جاری کارروائیوں کے دوران رواں سال اب تک 67 ملزمان کو گرفتار جبکہ 40 مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں، گاڑیوں، باربی کیو پوائنٹس اور دیگر خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ سموگ کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

سی سی پی او لاہور نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ماحولیاتی قوانین و سموگ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے