اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئر کوالٹی انڈیکس 303 ریکارڈ

10 Nov 2026
10 Nov 2026

(لاہور نیوز) فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر کے شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 303 ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر کی فضا آلودہ ہونے کے باعث شہریوں کیلئے سانس لینا بھی دشوار ہو گیا، فضائی آلودگی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سید مراتب علی روڈ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں اے کیو آئی 470 تک جا پہنچا، گلبرگ کے علاقے میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک رہی، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 639 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک پہنچ گیا۔

شہر میں ہوا کی کم رفتار اور فضائی آلودگی کے باعث سموگ کی صورتحال برقرار ہے، جس سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات سمیت آنکھوں اور گلے میں جلن جیسی شکایات کا سامنا ہو سکتا ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور باہر جاتے وقت حفاظتی ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے