اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 519 تک پہنچ گیا

09 Nov 2026
09 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہو گئی۔

شہر میں بڑھتی ہوئی سموگ نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کر دیا، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر میں سموگ کی اوسط شرح 519 ریکارڈ کی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا، سمن آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 784، کینٹ میں 772 جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 712 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ موسم کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے