اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ناکارہ بوگی میں آتشزدگی، مشتبہ شخص زیرحراست

09 Nov 2026
09 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 7 پر کھڑی خالی اور ناکارہ اکانومی کلاس کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق آگ دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بج کر 20 منٹ تک آگ پر قابو پا لیا۔

ریلوے پولیس  نے اسٹیشن سٹاف کی معاونت سے ایک مشتبہ شخص کو موقع پر حراست میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ ریلوے پولیس اسٹیشن لاہور میں درج کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ٹرین آپریشن متاثر ہوا ہے، تمام ٹرینیں معمول کے شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں، مسافر اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق بلا تعطل سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے