اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

09 Nov 2026
09 Nov 2026

(لاہور نیوز) شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو ان کی عظیم قومی، علمی اور فکری خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی، جس میں علامہ محمد اقبالؒ کی قومی خدمات اور افکار و نظریات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری اور فلسفۂ خودی کے ذریعے مسلمانوں میں بیداری، اتحاد اور آزادی کا شعور اجاگر کیا، جبکہ قیامِ پاکستان کی فکری بنیاد رکھنے میں بھی ان کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبالؒ کے افکار بالخصوص نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کے نظریات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

قرارداد کے ذریعے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں افکارِ اقبالؒ کے فروغ کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں اور فلسفۂ خودی سمیت پیغامِ اقبالؒ سے متعلق آگاہی پروگرام ترتیب دیے جائیں تاکہ نئی نسل کو شاعرِ مشرق کے نظریات اور قومی خدمات سے روشناس کرایا جا سکے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے