اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم اقبال پر وزیراعظم کی جانب سے نقد انعام دینے کے پیغامات جعلی قرار

09 Nov 2026
09 Nov 2026

(ویب ڈیسک) یومِ اقبال کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے شہریوں کو 13 ہزار روپے نقد انعام دینے کے پیغامات سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، تاہم یہ دعویٰ جعلی ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ان پیغامات کی تردید کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعل سازوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق دھوکہ باز وزیراعظم کے نام سے جعلی پیغامات اور مشکوک لنکس پھیلا رہے ہیں، جن کا مقصد شہریوں کی ذاتی معلومات اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر کے مالی فراڈ کرنا ہے۔

حکام  نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مصدقہ لنکس کھولنے، شناختی کارڈ یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات فراہم کرنے اور ایسے پیغامات دوسروں کو بھیجنے سے گریز کریں۔

ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کے مطابق سائبر فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا آن لائن دھوکہ دہی کی شکایت ہیلپ لائن 1799 یا قریبی این سی سی آئی اے دفتر میں درج کرا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے