اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ کے تدارک کیلئے ڈرون اور نائٹ سکواڈ متحرک، خلاف ورزی پر کارروائیاں

09 Nov 2026
09 Nov 2026

(لاہور نیوز) سرحد پار دیوالی کے موقع پر بڑے پیمانے پر آتش بازی کے باعث علاقائی فضائی آلودگی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا، دہلی سمیت کئی بھارتی شہر شدید متاثر ہوئے جبکہ مشرقی کوریڈور سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے لاہور کی فضائی کیفیت بھی متاثر کر دی۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق اس وقت لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 590 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 5 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے، صبح 11 بجے کے بعد ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے اے کیو آئی میں کمی متوقع ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافے کی بڑی وجہ مشرقی کوریڈور سے آنے والی بھارتی آلودہ ہوائیں ہیں، جبکہ مقامی آلودگی کے ذرائع کنٹرول میں ہیں، ان کے مطابق دہلی کے مقابلے میں لاہور کا اے کیو آئی نمایاں طور پر کم ہے اور پنجاب حکومت کی پیشگی منصوبہ بندی اور بروقت اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرحدی علاقوں میں سموگ گنز اور پانی کے چھڑکاؤ میں گزشتہ روز سے مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 یونٹس سیل اور 9 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اسی دوران 112 اینٹوں کے بھٹوں کی انسپیکشن کی گئی، 3 بھٹے مسمار، 4 سیل، ایک مقدمہ درج اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غیر معیاری پلاسٹک کی 8 کلوگرام مقدار بھی ضبط کی گئی ہے، جبکہ کمرشل کچنز اور باربی کیو پوائنٹس پر دھوئیں کی روک تھام کیلئے سکشن ہڈز کی تنصیب اور ان کی مؤثر فعالیت یقینی بنائی جا رہی ہے، ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ کے ذریعے آلودگی پھیلانے والے عناصر کی مسلسل نگرانی اور فوری کارروائیاں جاری ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کسانوں سے اپیل کی کہ فصلوں کی باقیات، شہری کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک کو آگ نہ لگائیں، کیونکہ ہر قسم کا دھواں فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بنتا ہے، انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سڑکوں پر نہ لائیں اور بزرگوں، بچوں اور سانس کے مریضوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے