اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم کی راشد بشیر ورک اور اسد حنیف کو ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد

09 Nov 2026
09 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں راشد بشیر ورک اور اسد حنیف کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر اعتماد کیا، کامیابی نواز شریف کی قیادت، کارکنوں کی محنت اور عوامی حمایت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں کامیابی میں اہم کردار رکھتی ہیں، خدمت، ترقی اور خوشحالی کا سفر مزید تیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گوجرانوالہ میں حلقہ این اے 77 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ کے امیدوار راشد بشیر ورک کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ حلقہ پی پی 203 سے ن لیگی امیدوار اسد حنیف جٹ 41 ہزار 245 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے