اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد کمی کر دی گئی: وزیر ٹرانسپورٹ

08 Nov 2026
08 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرائے 5 فیصد کم کر دیئے گئے۔

بلال اکبر خان نے متعلقہ افسران کو مسلسل فیلڈ میں رہنے اور شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرائے واپس اپنی سطح پر لانے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، ماضی میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پر ٹرانسپورٹرز کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد کرائے بھی مزید کم کرائے جائیں گے، عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ زائد کرایہ وصول کرنے، دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے