07 Nov 2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سویپر ٹرک کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرک کا معائنہ کیا اور انہیں پہلے فل الیکٹرک سویپر منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
لاہور رنگ روڈ پر الیکٹرک میکنیکل سویپر ٹرک کے ذریعے صفائی اور سڑک کی دھلائی کی جائے گی، فل الیکٹرک سویپر اور برومر پہلی مرتبہ سڑک پر موجود پانی کو بھی جذب کرکے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ٹرک ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 70 کلومیٹر تک کام کر سکے گا۔
فل الیکٹرک سویپر کے استعمال سے کاربن کا اخراج صفر ہو گا، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، اس کے ذریعے سڑکوں پر گردوغبار اور شور میں بھی کمی ہو گی، جس سے سمعی آلودگی ختم کرنے میں مدد ملے گی
