(لاہور نیوز) سی بی ڈی پنجاب کے اہم کمرشل منصوبے ’سی بی ڈی واک‘ کی ایلیویشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ منصوبے کو جلد مکمل طور پر فعال کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
سی بی ڈی واک لاہور میں جدید کمرشل سرگرمیوں، ریٹیل اور فائن ڈائننگ کا ایک اہم مرکز بننے جا رہی ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے سی بی ڈی روٹ 47 پر پہلا پٹرول پمپ بھی فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ سی بی ڈی واک کو جلد شہریوں اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔
دوسری جانب سی بی ڈی لیک کی اپ گریڈیشن کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، 20 کنال رقبے پر محیط اور 25 فٹ گہری اس جھیل میں 50 لاکھ گیلن بارشی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے، ذخیرہ شدہ پانی زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنانے اور تعمیراتی سرگرمیوں میں استعمال کیا جائے گا، جھیل کے بیس اور اطراف میں ماربل لگانے کا کام جاری ہے، جبکہ پانی میں آکسیجن کی مناسب مقدار برقرار رکھنے کیلئے جدید فاؤنٹینز بھی نصب کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا کہ سی بی ڈی واک اور جھیل کی اپ گریڈیشن ادارے کے وسیع تر ویژن کا اہم حصہ ہیں، ان منصوبوں کا مقصد لاہور میں جدید کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ پائیدار شہری ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
عمران امین کے مطابق سی بی ڈی واک لاہور کے ریٹیل اور فائن ڈائننگ کے شعبے میں ایک نیا اور شاندار اضافہ ثابت ہو گی، جبکہ سی بی ڈی لیک کی اپ گریڈیشن سے شہری ماحول مزید خوبصورت اور ماحول دوست بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب جدید انفراسٹرکچر اور پائیدار ترقی کے ذریعے لاہور کو ایک جدید کاروباری اور تجارتی مرکز بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
