09 Nov 2026
(لاہور نیوز) لیسکو نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے جدید طریقوں سے بجلی چوری کے 216 کیسز پکڑ لئے۔
میٹر ڈیٹا میں مداخلت اور ریموٹ کے ذریعے بجلی چوری کرنے کے طریقے بھی سامنے آئے۔
لوڈ پروفائل میں تبدیلیوں اور میٹر ڈیٹا میں بے ضابطگیوں کی بنیاد پر مجموعی طور پر 216 کیسز کی نشاندہی کی گئی۔
لیسکو حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
