اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں پر 281 رنز بنالیے

09 Nov 2026
09 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیا، پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے۔

اسٹمپس پر سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے طیب عارف اور محمد طہٰ نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں، دونوں بالترتیب 57 اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 50 اور اذان اویس نے 30 رنز بنائے, سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا، اس دوران مجموعی طور پر 67 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

واضح رہے راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ اسکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے پہلے سیشن میں اپنی اسٹرنتھ پر کھیلیں۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تجربہ کار پلیئرز بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحہٰ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔

یاد رہے بابر اعظم، اذان اویس، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد عباس، رضا اللّٰہ اور غازی غوری بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے