اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: محکمہ سکولز کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز

07 Nov 2026
07 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ سکولز پنجاب کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دیدی۔

جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن کو 3 الگ الگ علاقائی محکموں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی، پنجاب میں جنوبی، وسطی اور شمالی پنجاب کی بنیاد پر 3 خودمختار تعلیمی انتظامی ڈھانچے قائم کرنے کی تجویز دی گئی۔

محکمہ تعلیم کی علاقائی تقسیم کو مستقبل میں چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے، پنجاب میں ایک صوبائی سیکرٹری کے بجائے تین علاقائی سیکرٹریز تعینات کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ تینوں علاقائی محکموں کے اپنے سیکرٹریٹ، سیکرٹری اور ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن ہوں گے، جنوبی پنجاب کے تعلیمی انتظامی ڈھانچے کا مرکز ملتان، وسطی پنجاب کا لاہور اور شمالی پنجاب کا راولپنڈی بنانے کی تجویز دی گئی۔

پنجاب کی 9 ڈویژنز کو تین الگ الگ علاقائی تعلیمی انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، جنوبی پنجاب کی 3، وسطی پنجاب کی 4 اور شمالی پنجاب کی 2 ڈویژنز پر مشتمل الگ انتظامی ڈھانچے کی تجویز دی گئی۔

پنجاب کے 41 اضلاع کو 3 علاقائی تعلیمی انتظامی حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے