اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی مافیا سرگرم، فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

09 Nov 2026
09 Nov 2026

(لاہور نیوز) موسم سرما شروع ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہ ہونے سے شہری پریشانی کا شکار ہو گئے، اوگرا کی جانب سے رواں ماہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 294 روپے 7 پیسے مقرر کی گئی ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 550 سے 650 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کے ساتھ دکاندار بھی پریشان ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال موسم سرما شروع ہوتے ہی ایل پی جی مافیا سرگرم ہو جاتا ہے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنا خواب بن کر رہ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی زندگی مشکل بنا رکھی ہے، اب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے، ایل پی جی خریدنا عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی مہنگے داموں مل رہی ہے، پلانٹس سے ہی گیس مہنگی خریدنی پڑتی ہے تو اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کیسے ممکن ہے، قیمتوں میں اضافے سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے