اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

’’ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے‘‘ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہندو برادری کو مبارکباد

08 Nov 2026
08 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیوالی کے تہوار پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی میں ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے۔ ہندو بہن بھائیوں سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں زندگی کے ہر شعبے میں جائز حصہ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھائی چارے اور باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کی آزادی اور حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تیزی سے ایسے معاشرے کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں محبت، رواداری اور باہمی احترام ہماری پہچان ہوں گے۔ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے دلکش رنگ ہیں اور ان رنگوں کو کبھی ماند نہیں پڑنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتی برادریوں کی مالی معاونت کے لیے خصوصی مینارٹی کارڈ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ محفوظ پنجاب ویژن کے تحت مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو پہلا سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ زیر التوا ہندو میرج ایکٹ 2017 کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے