اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے کوڑا ٹیکس کی ادائیگی لازمی قرار

06 Nov 2026
06 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے کوڑا ٹیکس کی ادائیگی کو لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

ایکسائز حکام کے مطابق یکم جنوری سے کوڑا ٹیکس کی دوسری سہ ماہی کے بلز جاری کیے جائیں گے، جبکہ پہلی سہ ماہی کے بقایا بلز کی تقسیم بھی جلد مکمل کر دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس کے بلز کا اجرا شروع کیا گیا تھا اور اب تک لاہور سمیت صوبے بھر میں 14 لاکھ بلز تقسیم کیے جا چکے ہیں، گزشتہ دو ماہ کے دوران محکمہ ایکسائز کی جانب سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کوڑا ٹیکس وصول کیا جا چکا ہے۔

ایکسائز حکام کے مطابق پنجاب میں تقریباً 50 لاکھ پراپرٹی یونٹس موجود ہیں، جن میں سے لگ بھگ 20 فیصد سوسائٹیز اور ٹاؤنز میں واقع ہیں، ان علاقوں سے کوڑا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہاں متعلقہ انتظامیہ صفائی کی فیس خود وصول کرکے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

حکام  نے مزید بتایا کہ شہری محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ پر اپنا پراپرٹی نمبر درج کرکے آن لائن بھی کوڑا ٹیکس کا بل حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ بروقت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے درکار این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے