06 Nov 2026
لاہور میں گڑھی شاہو پولیس نے 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم تہذیب کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے ملزم کو کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال روڈ سے ٹریس کیا، ملزم متاثرہ بچی کا ہمسایہ ہے اور اس پر بچی کو ورغلا کر مبینہ زیاٹی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ معصوم بچوں کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے اور ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
