اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں کرپشن کے الزامات، چوہدری سالک نے نوٹس ملنے کی تصدیق کر دی

06 Nov 2026
06 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر چوہدری سالک حسین نے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹس ملنے کی تصدیق کر دی۔

ایکس پیغام میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین  نے کہا کہ جلد جواب دوں گا، شفافیت بند کمروں کے پیچھے نہیں ہونی چاہئے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین  نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا لیگل نوٹس ملا تو پھر جواب دوں گا، پنجاب حکومت میں بدعنوانی کے الزامات پر قائم ہوں، عدالت میں نوٹس کا مکمل اور بھرپور جواب دوں گا، ڈی سی گجرات کی تعیناتی سے متعلق الزام من گھڑت ہے، پنجاب میں کرپشن سے متعلق بات میرا ذاتی بیان ہے۔

چوہدری سالک نے مسلم لیگ ق کے حکومت سے علیحدگی کا امکان مسترد کر دیا اور کہا کہ فی الحال اتنا کافی ہے کہ لیگل نوٹس کا جواب دیں گے۔

دوسری جانب چوہدری سالک کے بیان پر چوہدری شافع  نے وضاحتی بیان میں کہا کہ انہوں  نے پنجاب حکومت کا نام نہیں لیا، ان کا اشارہ نظام میں موجود بدعنوانی کی جانب تھا، ممکن ہے انہیں کچھ ایسی معلومات ہوں جن سے میں آگاہ نہیں، چھوٹے بھائی سے کبھی فاصلہ اختیار کیا نہ کروں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے