اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس، ستھرا پنجاب اتھارٹی کا ڈپٹی کمشنرز کو 14 نکاتی ہدایت نامہ جاری

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر ستھرا پنجاب اتھارٹی متحرک ہو گئی، کارکردگی میں بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو 14 نکاتی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرز کو مشینری، افرادی قوت کی ضروریات کا مکمل تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، اضلاع کو مشینری اور افرادی قوت کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

دیہی علاقوں میں کم از کم 70 فیصد گھروں سے ڈور ٹو ڈور کوڑا اٹھانا لازمی قرار جبکہ دیہات میں ایک دن چھوڑ کر صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صفائی ورکرز کیساتھ ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز کو براہ راست ملاقاتیں کرنے کا حکم دیتے ہوئے صفائی ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی، راشن کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ فیلڈ مانیٹرنگ افسران کی تربیت، کارکردگی جانچنے کیلئے واضح اہداف مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تمام اضلاع میں مشینری، گاڑیوں اور افرادی قوت کی فزیکل ویری فکیشن لازم قرار دی  گئی ۔ عارضی کوڑا کلیکشن پوائنٹس کی مرمت، صفائی اور خوبصورتی بہتر بنانے کی ہدایت کردی ۔ کوڑا دانوں اور ویسٹ کنٹینرز کی باقاعدہ صفائی اور رنگ و روغن یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ۔خالی پلاٹوں میں گندگی پھیلانے والے مالکان کیخلاف جرمانے ، کارروائی کی ہدایت کردی ۔

آؤٹ سورسنگ سے واپس آنے والی تمام مشینری اور گاڑیوں کی مرمت اور بحالی کا حکم دیا گیا جبکہ مارکیٹوں، سبزی منڈیوں اور کمرشل علاقوں کیلئےعلیحدہ ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کردی ۔ 

سڑکوں کی باقاعدہ دھلائی کو روزمرہ صفائی آپریشن کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ  کر لیا، گلی محلوں میں صفائی بہتر بنانے کیلئے چھوٹے کوڑا دانوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت  کردی ۔ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئےایک ہفتے کے اندر خصوصی اجلاس طلب کرنے کا حکم بھی دیا گیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے