اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سالک حسین کرپشن کے الزامات بارے ثبوت پیش کرنے یا معافی مانگیں: عظمیٰ بخاری

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالک حسین وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کا جواب دیں، کرپشن کے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں۔

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا  کہ وفاقی وزیر اور حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود ثبوت کے بغیر بے بنیاد الزامات لگانا انہیں زیب نہیں دیتا۔

اُنہوں نے کہا کہ سالک حسین نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر گجرات کی تعیناتی کی سفارش کرنے کا خود اعتراف کیا تھا، تاہم آج وہ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، سرکاری عہدے کا فائدہ بھی اٹھانا اور ساتھ ہی الزام تراشی کرنا قابل قبول نہیں، ایسا نہیں چلے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ سالک حسین کے بھائی بھی گزشتہ روز ان کے الزامات کو مسترد کر چکے ہیں، اس لیے اب انہیں اپنے الزامات کا جواب دینا ہوگا، یوٹرن لینے سے کام نہیں چلے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دو سال کے دوران کھربوں روپے کے منصوبے شروع کیے اور مکمل کیے ہیں، کوئی ناقد بھی ان منصوبوں میں ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سالک حسین خود کہہ چکے ہیں کہ ان کے پاس شواہد نہیں، لیکن دوسری جانب انہوں  نے الماریاں بھرنے کے الزامات لگائے ہیں، اب انہیں اس کا جواب دینا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے