06 Nov 2026
(ویب ڈیسک) ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔
بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز برق رفتاری سے کیا اور آدھے گھنٹے سے پہلے ہی 3 گول داغ دیے۔
36 ویں منٹ میں پاکستان کو خسارہ کم کرنےکا موقع ملا، لیکن شائق دوست پنالٹی مس کر گئے۔ پہلا ہاف بھارت کی تین صفر کی برتری پر ختم ہوا۔
دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور نجیب اللہ نے پاکستان کا پہلا گول بنایا۔ اس گول کے اگلے ہی منٹ میں عالمگیر غازی نے بھی گیند کو جال میں پہنچا دیا اور سکور تین دو ہوگیا۔
اس کے بعد مزید کوئی گول نہ بنا اور میچ بھارت نے دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہائی فائیو بھی کیا۔
