اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس ہائی الرٹ، شہر بھر میں کومبنگ آپریشنز

06 Nov 2026
06 Nov 2026

(لاہور نیوز) جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس نے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے، جبکہ جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک شہر بھر میں 2 ہزار 777 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی، جبکہ 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق عمل میں لائی گئی۔

ترجمان کے مطابق پولیس کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ہزار 774 مشتبہ افراد اور 288 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 252 ملزمان جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 102 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جمعۃ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپروائزری افسران خود مساجد، امام بارگاہوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی کا جائزہ لیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مشکوک سرگرمیوں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور تمام افسران و اہلکار مکمل چوکس رہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید مؤثر بنانے کے ساتھ قانون شکن عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے