اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انشورنس کمپنی کا جعلی منیجر بن کر فراڈ کے ملزم کی ضمانت خارج، گرفتاری کا حکم

05 Nov 2026
05 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے انشورنس کمپنی کا جعلی منیجر بن کر شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے ملزم ارشاد علی کی ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔

جسٹس عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت وکیل آصف چھٹہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ، کوٹ لکھپت اور اسلام پورہ میں متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم شہریوں کو جعلی رسیدیں دیتا اور انشورنس منیجر بن کر رقم وصول کرتا تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کی جانب سے دیا گیا 33 لاکھ روپے کا چیک بھی کیش نہیں ہو سکا، جس پر تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرایا گیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے