(لاہور نیوز) ڈولفن فورس کی پٹرولنگ مزید مؤثر بنانے کیلئے ہیوی بائیکس کی جگہ 150 سی سی کی 500 نئی موٹرسائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 500 موٹرسائیکلوں خریدنے کے لئے سمری پنجاب حکومت کو بھجوائی تھی، وزیراعلی پنجاب کے احکامات کےمطابق سمری کو محکمہ خزانہ نے منظوری دے دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ روپے مالیت سے 150 سی سی کی 500 موٹرسائیکلیں خریدی جائیں گی، نئی بائیکس کی ریپئرنگ اینڈمینٹیننس لوکل لیول پر ہو سکے گی اور لوکل مارکیٹ سے پرزے بھی دستیاب ہونگے، ہیوی بائیکس کے پرزے زیادہ تر امپورٹ کرنا پڑتے تھے جس کی وجہ سے اخراجات بہت زیادہ برداشت کرنا پڑتے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے بعد نئی موٹرسائیکلوں کی خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق دس سال قبل ڈولفن فورس کے لئے خریدی گئی ہیوی بائیکس زیادہ تر آف روڈ ہو چکی ہیں، ہیوی بائیکس آف روڈ ہونے کی وجہ سے پٹرولنگ کا عمل شدیدمتاثر ہو رہا ہے، نئی 150 سی سی بائیکس کے فلیٹ کی فراہمی کے بعد پرانی ہیوی بائیکس کو نیلام کر دیا جائے گا۔
