اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جائیداد پر قبضہ، ڈی آئی جی آپریشنز کا 7 روز میں انصاف فراہم کرنے کا حکم

05 Nov 2026
05 Nov 2026

(لاہور نیوز) کھلی کچہری میں ویل چیئر پر آنے والے بزرگ شہری کی قبضے کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او سمن آباد کو 7 روز میں شہری کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات سنیں اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔

اُنہوں  نے ہدایت کی کہ وراثتی تنازعات کے حل کے لیے ایس ایچ اوز خصوصی توجہ دیں، کھلی کچہری میں ہراسگی، گھریلو جھگڑوں اور دیگر سماجی مسائل سے متعلق شکایات پر بھی قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

فیصل کامران  نے کہا کہ ہراسگی کے واقعات میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، شہریوں کو انصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جبکہ شکایات کے ازالے میں غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق وہ ہفتے میں 6 روز دوپہر ایک سے تین بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہیں جہاں پر کوئی بھی شہری شکایت لے کر آ سکتا ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے